۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے یہ وہ لوگ ہیں جو دانستہ یا نا دانستہ طور پر دشمن کے آلہ کار ہیں، جنکا ھدف امت مسلمہ میں تفریق کی آگ کو ھوا دینا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجلس علماء ھند شعبہ قم حجت الاسلام سید احمد رضا رضوی زرارہ نےحنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے آصف اشرف جلالی، بدکردار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ حضرت فاطمہ ؑ، ناقابل معافی جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ۔

مولانا سید احمد رضا رضوی زرارہ نے کہا، جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی توھین در اصل رسول خدا کی توھین ہے اور رسول اللہ کی توھین کرنے والا مرتد ہے۔

کیا اس نے جناب زھرا سلام اللہ علیھا کے سلسلے میں رسول اللہ کے اقوال نہیں دیکھے جو خود برادران اھلسنت کی معتبر اور صحیح کتابوں میں موجود ہیں۔

صدر مجلس علماء ھند شعبہ قم تمام امت اسلامی کو تاکید کرتے ہوئے کہا، ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے یہ وہ لوگ ہیں جو دانستہ یا نا دانستہ طور پر دشمن کے آلہ کار ہیں، جنکا ھدف امت مسلمہ میں تفریق کی آگ کو ھوا دینا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .